امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0318 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کیلئے 0.7818 فیصد سالانہ مقرر

منگل 30 جون 2015 22:32

کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 30 جون کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.0318 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 0.7818 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3269 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0769 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس -0.2364 فیصد اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.5136 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :