این بی پی ایکسچینج ریٹس‘ امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی فروخت 101.70 روپے پر بند

منگل 30 جون 2015 22:33

کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے مطابق امریکی ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 101.70 روپے رہی جبکہ ڈالر کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 101.50 روپے اور 101.29 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹس کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 159.91 روپے، ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 159.59 روپے اور 159.27 روپے مقرر کی گئی۔

اسی طرح یورو کی ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ کی قیمت فروخت 113.79 روپے رہی جبکہ ٹیلی فونک ٹرانسفر اور اوور ڈرافٹ/ٹریول چیک کی قیمت خرید بالترتیب 113.57 روپے اور 113.33 روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :