اسلام آ باد، سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے ڈکیتی، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا
منگل 30 جون 2015 22:34
اسلام آباد۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے ڈکیتی، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملو ث گر وہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ وایمو نیشن ، چوری شدہ و چھینا گیا سامان، مو با ئل فون، ٹی وی سیٹ ،اے سی اور دیگر اشیا ء بر آمدکر لیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ آ بپا رہ ، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ سہا لہ کے علا قوں میں گن پو ائنٹ پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطا بق ضلع اسلام آ باد میں ڈکیتی ، نقب زنی رات اور سر قہ عام کی وارداتو ں کے انسداد کے لیے تشکیل پولیس ٹیم نے چار ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ملزمان میں فہیم،محمد عتیق ، لیا قت علی ، دلدار علی گو پنگ ۔(جاری ہے)
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے وارداتو ں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان فہیم اور محمد عتیق نے مورخہ25-4-2015کومحمد شا ہد عباسی ولد محمد خا ن عبا سی مکان نمبر 179گلی نمبر 61سیکٹر G-7/2اسلام آ باد کے گھر سے دو قیمتی مو با ئل فون ، نقدی اور EVOچوری کرکے لے گئے جس نسبت مقدمہ نمبر 242مورخہ18-5-2015بجر م 457/380ت پ تھانہ ا بپا رہ درج ہے۔
ملزمان سے مسروقہ تما م سامان بر آمد ہو چکا ہے۔ملزم لیا قت علی نے دو وقوعہ جا ت میں شامل ہے جن میں سے ایک مورخہ25/26-10-2014درمیا نی شب مسمی فیصل اقبال ولد غلا م قا در سکنہ تحصیل پھا لیہ منڈی بہا والدین حا ل ریلو ے اسٹیشن سہا لہ اسلام آ باد بھینسوں کے شیڈ میں اس ملزم نے دیگر ساتھیو ں سمیت کے ہمراہ گن پو ائنٹ پر یر غما ل بنا کر نقدی ، مو با ئل فون اور ما ل مو یشی لے گئے جس کی نسبت مقدمہ نمبر 317مورخہ26-10-2014ت پ تھا نہ سہا لہ درج رجسٹر ہے ۔ قبل ازیں اس ملزم کے سا تھیوں سے 13بھینسیں بر آمدہو چکی ہیں ۔دو سری واردات میں اسی ملزم مندرجہ سیریل نمبر 3نے دیگر ساتھیو ں کے ہمر اہ مورخہ25-09-2014کو بوقت رات عبد القدوس ولد ولا ئت خا ن سکنہ فرا ش راجگا ن علا قہ تھا نہ لو ہی اسلام آ باد کے گھر سے مال مو یشی چوری کرکے لے گے تھے جس کے متعلق مقدمہ نمبر 294مورخہ21-10-2014بجر م 379ت پ تھا نہ لو ہی بھیر درج رجسٹر ہے۔ ملزم دلدار علی نے مورخہ12-3-2015بوقت پا نچ بجے شام مسمی فضل حسین ولد محمد یو نس سکنہ مکان نمبر 189/13گلی نمبر محلہ حا جیا ں علامہ اقبال کا لو نی راولپنڈی کی جیب ویگن میں بیٹھے ہو ئے کا ٹ لی جس کا مقدمہ نمبر 167مورخہ3-4-2015بجر م 379ت پ تھا نہ آ بپا رہ درج رجسٹر ہے۔ اسی ملزم نے مورخہ10-3-2015بو قت 6:40بجے شام عطا ء محمد اے سی آ پر یٹر پنجا ب ہا وس کی دوران سفر جیب کا ٹ لی جس کا مقدمہ نمبر 169مورخہ 5-4-2015بجر م 379ت پ تھا نہ آ بپا رہ درج رجسٹر ہے ۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ وایمو نیشن ، وارداتو ں کے دوران چوری شد ہ اور چھینا گیا سامان ، نقدی ، دو قیمتی مو با ئل فون ، EVOاور مسروقہ رقم کے عوض خریدا گیا سامان دو عدد ٹی وی سیٹ،ایک عدداے سی،مال مویشی اور دیگر اشیاء بھی برآمدکرلی ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.