رحیم یار خان: بس الٹنے سے15 مسافر زخمی

منگل 30 جون 2015 22:55

رحیم یار خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) رحیم یارخان کی تحصیل خان پور کے قریب بس الٹ گئی۔ حادثے میں 15مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رحیم یارخان سے لاہور جانیوالی مسافر تحصیل خان پورکے قریب الٹ گئی۔

(جاری ہے)

فیروزہ کے مقام پرپیش آنیوالا حادثہ تیزرفتاری کیباعث پیش آیا، جب بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں 15مسافر زخمی ہوگئے۔حادثے میں شدیدزخمی ہونیوالے 11مسافروں کو تحصیل اسپتال لیاقت پور منتقل کردیاگیاہے جبکہ دیگر 4مسافروں کوموقع پرہی طبی امداد دیکر فارغ کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :