دنیا کی مایہ نازکوہ پیما ثمینہ بیگ کے 2 کی چوٹی سر کریں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 جون 2015 22:55

دنیا کی مایہ نازکوہ پیما ثمینہ بیگ کے 2 کی چوٹی سر کریں گی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون ۔2015ء ) پاکستانی مایہ ناز کوہ پیما ثمینہ بیگ ان گرمیوں میں اپنے بھائی اورنامورکوہ پیما مرزا علی کے ہمراہ دنیاکی دوسری سب سے بلند چوٹی کیٹو سرکرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ثمینہ بیگ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سرکرنے والی پہلی مسلم خاتون ہیں اور تیسری پاکستانی ہیں، انہوں نے 21 سال کی عمر میں کوہِ ہمالیہ کو سرکیا تھا اوراب 24 سال کی عمر میں وہ دنیا کی دوسری بلند لیکن دشوارترین چوٹی کے ٹو کو سرکرنے کا عزم کئے بیٹھی ہیں۔ثمینہ بیگ ایک پیشہ ورکوہ پیما ہے اورکوہِ ہندوکش و قراقرم میں ماوئنٹین گائیڈ و مہم کے سربراہ کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :