شناختی کارڈ ، سیونگ سرٹیفکیٹ کی عدم تصدیق کی وجہ سے عامر خان کی رہائی میں تاخیر

منگل 30 جون 2015 22:57

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی عدالت سے ضمانت کے باجود رہائی میں تاخیر ہوگئی ، ضمانت کیلئے جمع کرائے گئے سیونگ سرٹیفکیٹ اور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔انسداد دشہت گردی عدالت کراچی نے دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار ہونیوالے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی دس لاکھ روپے کی ضمانت منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

ان کی ضمانت کے لئے عامر خان کے وکلا کی جانب سے جمع کرائے جانیوالے قومی بچت کے سیونگ سرٹیفکیٹ کا ایک نمبر غلط ہونے کے باعث سرٹیفکیٹ کو تصدیق کے لئے قومی بچت مرکز بھیجا گیا ہے جس کا جواب قومی بچت مرکز نے نہیں دیا۔ اسی طرح عامر خان کے شناختی کارڈ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ عدالت نے عامر خان کا شناختی کارڈ تصدیق کے لئے پیر کو نادرا کو بھیجا تھا۔ نادار نے اب تک جواب نہیں دیا۔