ایک امریکی مسلمان امام مسلمانوں کیلئے بدنامی کا دھبہ بن گیا

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2015 23:00

ایک امریکی مسلمان امام مسلمانوں کیلئے بدنامی کا دھبہ بن گیا

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) ایک امریکی مسلمان امام مسلمانوں کیلئے بدنامی کا دھبہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے حوالے سے منظور ہونے والے قانون کے بعد خود کو امام کہنے والے شخص نے ہم جنس پرستی کا سرعام اعتراف کرکے مسلمانوں کو شر مندگی کا شکار کردیا ہے۔ داعی عبداللہ نامی شخص امریکی شہرڈیٹرائٹ میں پیدا ہوا جس کے والدین عیسائی تھے تاہم33سال کی عمر میں جب وہ چین میں تعلیم حاصل کررہا تھا تو اسلام قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

ہم جنس پرستوں کے ساتھ ہمدردی کی وجہ سے داعی نے امام بننے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے ہم خیال لوگوں کو مذہبی خدمات فراہم کرسکے اور اسی سلسلے میں اس نے ایڈز سے ہلاک ہونے والے ایک ہم جنس پرست کا جنازہ پڑھاکر اپنے فرائض کا آغاز کیا۔ داعی نے لائٹ آف ریفارم کے نام سے اپنی علیحدہ عبادت گاہ بھی قائم کررکھی ہے جہاں خواتین اور مرد اکٹھے عبادت کرتے ہیں اور خواتین کو امامت کی اجازت حاصل ہے۔ داعی عبداللہ کو ہم جنس پرست ہونے پرامریکی مسلمانوں کی طرف سے شدید مخالفت اور ناپسندیدگی کا سامنا ہے تاہم وہ اپنی روش جاری رکھنے پر بضد ہے۔