بارسلونا میں شوہر نے گاڑی بیوی سمیت سمندر میں پھینک دی،ملزم گرفتار

منگل 30 جون 2015 23:03

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بارسلونا میں ایک شخص نے گاڑی بیوی سمیت سمندر میں پھینک دی، شوہرکو گرفتارکرلیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق بارسلونا کی گواردیا سول نے بارسلونا کی بندرگاہ کی' اوئیستے برتھ' سے سمندر میں گاڑی کے گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سپین ریجنرز نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ ایک خالی گاڑی سمندر میں گر گئی ہے۔ لیکن بعد میں غوطہ خوروں نے ریجنرز کو اطلاع دی کہ، ایک لاش گاڑی میں موجود ہے۔ جس پر گاڑی کو سمندر سے نکالنے کے بعد گرانویعرز کے رہائشی اور خاتون کے 50 سالہ خاوند کو گرفتار کر لیا گیا۔ بندرگاہ حکام گاڑی کے برتھ تک پہنچنے کی بھی تحقیق کر رہے ہیں۔