سری لنکا نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے سنگاکارا کی جگہ تھرنگا کو ٹیم میں شامل کرنیکا اعلان کردیا

منگل 30 جون 2015 23:06

سری لنکا نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے سنگاکارا کی جگہ تھرنگا کو ٹیم میں شامل ..

پالے کیلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون ۔2015ء ) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی جگہ اپل تھارنگا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ کمار سنگاکارا نے انگلش کاؤنٹی سرے سے اپنے معاہدے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے عدم دستیابی ظاہر کر دی تھی۔

(جاری ہے)

وہ اگست میں ہندوستان کے خلاف بھی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے ۔

تھرنگا نے آخری ٹیسٹ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے بالترتیب 92 اور 45 رنز کی اننگ کھیلی تھیں تاہم انہیں 2014 میں آخر میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر کے دمتھ کرونا رتنے کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :