بھارت میں مسلمان شہری پر ہندو انتہا پسندوں کا سرعام تشدد، مار مار کر لہو لہان کردیا

منگل 30 جون 2015 23:07

بھارت میں مسلمان شہری پر ہندو انتہا پسندوں کا سرعام تشدد، مار مار کر ..

مظفر نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی نفرت کا زہر بیچ چوراہے پر مسلمانوں کو ڈسنے لگا، مظفر نگر میں نہتے مسلم شہری کو مار مار کر لہو لہان کردیا، کوئی بچانے نہیں آیا،بھارتی انتہا پسندی کی بدترین مثال، کھلے عام مسلمانوں کو نفرت کی آگ میں جلانے لگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کا یہ واقعہ ہے جہاں شوسینا کی ذیلی تنظیم کے کارکن اس مسلمان پر ٹوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

بری طرح لہو لہان کیا، سڑکوں پر گھیسٹا، بیلٹس سے مارا، خونم خون کردیا۔ لیکن سب دیکھتے رہے۔ریاض نامی اس مسلمان کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے گائے کو ذبح ہوتے ہوئے دیکھا تھا جبکہ یہ غنڈے بضد تھے کہ وہی گائے کو ذبح کر رہا تھا۔ ریاست اتر پردیش میں گائے کے ذبح کرنے پر بندش ہے اور ہندو انتہا پسند اسی بات کو لے کر مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن کرتے جارہے ہیں۔ سر عام ہونے والے اس واقعے پر پولیس تو آئی لیکن گرفتاری کسی کی بھی نہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :