ہری پور،تھانہ کھلابٹ پولیس نے ماہانہ رپورٹ جاری کر دی

ایک ماہ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ اور غیر قانونی رہائش پذیر افراد گرفتار کیے گئے

منگل 30 جون 2015 23:08

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) تھانہ کھلابٹ پولیس نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ایک ماہ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ اور غیر قانونی رہائش پزیر افراد گرفتار کیے گئے گزشتہ روز تھانہ کھلابٹ کے SHO خان افسر اعوان نے اپنی ماہانہ پراگرس رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے دوران مختلف کاروائیو ں کے دوران ساڑھے سات کلو کے قریب چرس 650گرام ہیرؤن چار پستول اور 25کارتوس رینٹل آرڈینس اور غیر قانونی طور پر رہائش پزیر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اس کے علاوہ 51موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :