سندھ حکومت کی جانب سے شوگرملز مالکان کو ادائیگی کے باوجود کاشتکاروں کو گنے کی سبسڈی رقم ادا نہ ہوسکی

منگل 30 جون 2015 23:10

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سندھ حکومت کی جانب سے شوگرملز مالکان کو ادائیگی کے باوجود کاشتکاروں کو گنے کی سبسڈی رقم ادا نہ ہوسکی ہے ، اس ضمن میں کاشتکاروں نے احتجاج کیا، کاشتکاروں کے رہنما عبدالغفور کھٹی نے کہاکہ ماہ رمضان میں شدید مہنگائی اور عید کی تیاریوں کے لئے وہ پریشان ہیں جبکہ دھان کی فصل کے لئے بھی رقم نہیں ہے شوگرملز مالکان ان کی رقم روک کر بینک سے بیاج کھا رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طور پرشوگرملز مالکان سے بارہ روپے سبسڈی کی رقم ادا کرائی جائے ،اور سابقہ بقایاجات بھی دلائی جائیں،

متعلقہ عنوان :