پشاور سے پولٹری اور مویشیوں کی افغانستان برآمد پر پابندی

منگل 30 جون 2015 23:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں گوشت کی آسمان چھوتی قیمتوں میں روک تھام کیلئے پولٹری اور مویشیوں کی افغانستان برآمد پر پابندی لگا دی۔ پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض خان محسود کے دفتر سے جاری سرکلر کے مطابق یہ پابندی کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت ایک مہینے تک لگی رہے گی۔

(جاری ہے)

سرکلر میں مزید بتایا گیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ گوشت کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے کو روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ دہائیوں سے مٹن، بیف، چکن اور مویشیوں کی غیر قانونی ڈھنگ سے افغانستان برآمد سے رمضان اور عید الاضحیٰ جیسے خاص موقعوں پر مقامی مارکیٹ شدید متاثر ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :