امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے رشتے کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد جرمنی میں اب خونی رشتوں کے زنا کو قانونی حیثیت دینے کی تیار کرلی گئی‎

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 00:11

امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے رشتے کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد جرمنی میں ..
برلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے رشتے کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد جرمنی میں اب خونی رشتوں کے زنا کو قانونی حیثیت دینے کی تیار کرلی گئی‎ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے رشتے کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد جرمنی میں اب خونی رشتوں، جن میں ماں بیٹا، بہن بھائی اور باپ بیٹی وغرہ شامل ہیں کے زنا کو قانونی حیثیت دینے کی تیار کرلی گئی‎ ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں اس عمل کو قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے اور اس کام کی سخت سے سخت سزا مقرر ہے۔ جرمنی میں اس عمل کو قانونی حیثیت دینے کی تحریک کا آغاز ایک شخص پیٹرک نے کیا ہے جو اپنی بہن کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے جرم میں 2008 سے جیل میں ہے۔ پیٹرک کے اپنی بہن سے 4 بچے بھی ہیں۔ پیٹرک کی جانب سے شروع کی گئی تحریک نے امریکہ میں ہم جنس کے مابین شادی کے رشتے کو قانونی حیثیت دینے کے بعد سے زور پکڑا ہے۔ اس تحریک کے زور پکڑنے کے بعد سے جرمنی میں اس عمل کو قانونی حیثیت دینے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور و فکر شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :