پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاتی اکیڈمی بنانیوالے پانچ کوچز کو شوکاز نوٹسز جاری دیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 جولائی 2015 00:10

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاتی اکیڈمی بنانیوالے پانچ کوچز کو شوکاز نوٹسز ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر ایک درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے لاہور میں ذاتی اکیڈمی قائم کرنے والے مختلف ریجنز کے 5 کوچز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے .

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد اکبر، شاہد انور (سابق ون ڈے کرکٹرز) ،جاوید حیات، کامران خان اور بلال احمد ( سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز) نے علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ میں ایک مشترکہ اکیڈمی قائم کر رکھی ہے اور یہاں ماڈل ٹاؤن C اور D کے بلاکس میں وہ ایک نیٹ سیشن کے لئے 10،000 روپے وصول کر رہے ہیں .

ایل سی سی اے کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کوچز کھلاڑیوں کو اپنی اکیڈمی کے نیٹ سیشن میں شرکت پرایک علاقائی ٹیم میں جگہ کی یقین دہانی کرا رہے ہیں . ایل سی سی اے کے مطابق مذکورہ کوچز کر کٹ بورڈ کے ملازم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی اکیڈمی چلانے کے اہل نہیں ہیں .