کراچی : وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، استقبال کے لیے وزیر اعلی سندھ نے استقبال کیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 10:48

کراچی : وزیر اعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، استقبال ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شہر میں امن و امان سمیت مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کراچی سے ہلاکتوں کے معاملے پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی متوقع ہے جس میں انہیں کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں کے الیکٹرک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں کے الیکٹرک سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم این جی اوز کے نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم کا دورہ کراچی شیڈول کیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم کی اہم سیاسی مصروفیات کے باعث دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا. دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا.