ورلڈ ہاکی لیگ کوارٹر فائنل ، پاکستان اولمپکس میں شرکت کا خواب لیے آج شام انگلینڈ سے ٹکرائے گا

بدھ 1 جولائی 2015 11:15

ورلڈ ہاکی لیگ کوارٹر فائنل ، پاکستان اولمپکس میں شرکت کا خواب لیے آج ..

انٹورپ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ کے کواٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے ۔ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے گرین شرٹس کو انگلینڈ کو ہرانا ہوگا ۔ بیلجیئم کے شہر انٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کا دوسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے 6 بجے ہوگا ۔ فتح میگا ایونٹ ریو اولمپکس کا بند دروازہ کھول دے گی جبکہ بھارت اور آسٹریلیا پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے پرعزم ہے اور کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ یہ میچ ٹیم کے لیے کرو یا مرو والی حیثیت رکھتا ہے ۔ لیگ کے پہلے مرحلے میں اب تک کی کارکردگی کی بنا پر پاکستان پول اے میں تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ ایونٹ میں قومی ٹیم نے 4 میچز میں 7 گول کیے جبکہ 11 گولز اس کے خلاف ہوئے ۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ آئرلینڈ ، بھارت کا ملائیشیا اور میزبان بیلجئیم کا فرانس سے مقابلہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :