ہالی ووڈ جوڑے بین ایفلک اور جینیفر گارنرکا طلاق کا اعلان

بدھ 1 جولائی 2015 11:29

ہالی ووڈ جوڑے بین ایفلک اور جینیفر گارنرکا طلاق کا اعلان

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)ہالی وڈ جوڑے بین ایفلک اور جینیفر گارنر نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے اذدواجی بندھن ختم کرتے ہوئے ’طلاق کا ایک مشکل فیصلہ کیا ہے۔اداکار بین ایفلک اور اداکارہ جینیفر گارنر کی 2005 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی تین اور نو سال کے درمیان تین بچے ہیں۔انھوں نے ایک بیان میں کہا ہیکہ ہم ایک دوسرے کے لیے دوستی اور محبت قائم رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھارہے ہیں اور اپنے بچوں کی مشرکہ طور پر پرورش کریں گے۔

(جاری ہے)

42 سالہ بین ایفلک اپنی آنے والی فلم ’بیٹ مین ورسز سپرمین‘ میں بیٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ جینیفر گارنر بھی ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں۔بین ایفلک نے بطور اداکار اور ہدایت کار دونوں شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انھوں نے 1997 میں ’گڈ ول ہنٹنگ‘ کے سکرین پلے پر آسکر ایوارڈ حاصل کیا تھا، ان کو دوسرا آسکر ایوارڈ 2013 میں فلم ’آرگو‘ پر ملا جس میں انھوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کے جوہر بھی دکھائے تھے۔جینیفر گارنر کو بھی ٹی وی سیریز ’ایلیاس‘ میں سی آئی اے ایجنٹ کے کردار پر گولڈن گلوب ایوارڈ مل چکا ہے۔اس فلمی جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ دوستانہ ماحول میں کیا گیا ہے۔