کراچی:پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک، 20 گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

بدھ 1 جولائی 2015 11:29

کراچی:پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک، 20 گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان ہلاک اور بیس کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ادھر ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں دس ہزار اہلکار مارکیٹوں کی سیکورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔ شہر قائد میں چھینا جھپٹی ، سٹریٹ کرائمز ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کو روکنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں ۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزم مارے گئے ، پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سات ملزم دھر لئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ۔

نیو کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران نو ملزمان پکڑے گئے ۔ گرفتار ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ، کھارادر میں سنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ۔ بلدیہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔ دوسری طرف رات گئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے شہر کی مصروف مارکیٹ طارق روڈ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر بھر کی مارکیٹوں میں سیکورٹی کیلئے 10 ہزار اہلکار تعینات کیئے جائیں گے ، بھتہ خوری سے محفوظ رکھنے کیلئے مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :