بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بادشاہت لڑکھڑانے لگی

بدھ 1 جولائی 2015 11:34

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بادشاہت لڑکھڑانے لگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) شہرت اور کمائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بادشاہت لڑکھڑانے لگی۔ دبنگ خان سلمان خان اور لیجنڈ امیتابھ بچن نے سال 2015 میں کمائی میں کنگ خان کو مات دے دی۔ مشہور امریکی میگزین فوربز کے مطابق شاہ رخ خان سال 2014- 2015 کے امیر ترین 100 فن کاروں میں جگہ نہ بنا سکے جبکہ سلمان خان اور امیتابھ بچن 33.5 ملین ڈالر کما کر 71 ویں نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

مزے کی بات یہ ہے کہ دونوں فنکاروں کی کمائی برابر ہے۔ بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق امیتابھ بچن نے اداکاری کے علاوہ کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام کی میزبانی سے بھی خاصی بڑی رقم کمائی جبکہ سلمان خان نے کئی کامیاب فلموں کے علاوہ شرٹوں کے کاروبار سے تیس ملین ڈالر کمائے جس کا بڑا حصہ ان کے فلاحی ادارے Being Human میں خرچ ہوا۔ لسٹ میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ امیر ترین کھلاڑیوں کا بھی ذکر ہے جس میں بھارتی کرکٹر دھونی سب سے آگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :