ابھیشیک اور کرینہ کے بولی وڈ میں 15 سال مکمل

بدھ 1 جولائی 2015 11:34

ابھیشیک اور کرینہ کے بولی وڈ میں 15 سال مکمل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)بولی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بولی وڈ کیرئیر کی شروعات ایک ساتھ فلم ریفیوجی سے کی تھی، ان کے بولی وڈ میں آج 15 سال مکمل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور اور ابھیشیک بچن متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرتے نظر آئے ہیں جس میں میں پریم کی دیوانی ہوں، ریفیوجی شامل ہیں۔اداکار ابھیشیک بچن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ کرینہ کپور ان کی آج بھی سب سے پسندیدہ اداکارہ ہیں۔ابھیشیک بچن نے ٹوئٹر پر اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج وہ جہاں بھی ہیں اپنے پرستاروں کی بدولت ہیں۔