سٹیٹ بنک نے تعلیم اور علاج کے نام پر بیرون ملک پیسے بھیجنے والوں کے لئے نئی شرائط عائد کردیں

بدھ 1 جولائی 2015 11:49

سٹیٹ بنک نے تعلیم اور علاج کے نام پر بیرون ملک پیسے بھیجنے والوں کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے تعلیم اور علاج کے نام پر بیرون ملک پیسے بھیجنے والوں کے لئے نئی شرائط عائد کردیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق سٹیٹ بنک نے اپنے بیان میں کہا کہ علاج کے لئے پچاس ہزار ڈالر بیرون ملک بھجوانے پر ٹرانزیکشن کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔ علاج کے نام پر بھجوائی جانے والی رقم بلا واسطہ متعلقہ ہسپتال کو منتقل ہوگی۔ مجاز ڈیلرز پانچ ہزار ڈالر تک رقم مریض یا پاسپورٹ میں درج اٹینڈنٹ کے نام جاری کرسکیں گے۔ مجاز ڈیلرز ستر ہزار ڈالر تک طالب علم کے متعلقہ ادارے کے نام پر رقم بھجوانے کے اہل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :