رواں ہفتہ میں جنوبی پنجاب ، سندھ، سبی اور مکران ڈویژن میں درجہ حرارت 47 ڈگری سنٹی گریڈ تک جاسکتا ہے ،محکمہ موسمیات

بدھ 1 جولائی 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن مین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 - 47 ڈگری سنٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیے گا۔تاہم ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور،اسلام آباد/ راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،ہزارہ، ژوب ڈویژن، فا ٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، ہزارہ، کوئٹہ ،ژوب ڈویژن ،کشمیر اور بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی،بارکھان میں 06 ملی میٹر جبکہژوب 05، شورکوٹ 03، کاکول اور سکردو میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،تربت، شہید بینظیرآباد میں 43، دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :