لاہور ہائیکورٹ نے ڈونگی گروانڈ گلبرگ میں کھیلوں کے میدان کو وائی میکس تھیٹر میں تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی.

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی.عدالتی حکم کے باوجود سرکاری وکیل نے تحریری رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی .جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کے وکیل کو تحریری طور پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کر دی.

(جاری ہے)

درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر عدالت میں جواب داخل نہیں کرا رہی اور عدالت عالیہ کے فل بنچ کے فیصلے کے باوجود غیر قانونی طور پرکھیلوں کے میدان کو وائی میکس تھیٹر میں تبدیل کر دیا گیا .

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں سرکاری محکموں کو عام آدمی سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے اس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ 2011میں دائر درخواست پر حکومت پنجاب نے ابھی تک تفصیلی جواب داخل کرنا گوارا نہیں کیا اور عدالت نے بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا.اگر اس درخواست کا جلد فیصلہ نہ کیا گیا تو احتجاجا اپنی درخواست واپس لے لوں گا.جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو پندرہ یوم میں تحریری طور پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدائت کرتےہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.