لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پرڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو8جولائی کوطلب کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہد جمیل نے کیس کی سماعت کی.عدالت کےروبرو درخواست گزارکے وکیل نےموقف اختیارکیاکہ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منیر احمد کے پلاٹ کی الاٹمنٹ کاحکم دیاتھا جس کے بعد پہلے الاٹمنٹ کرکے پھر منسوخ کردی گئی اوراب 6ماہ گزرگئے عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا جوتوہین عدالت کے مترادف ہے .جس پرعدالت نے ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کو8جولائی کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب سمیت طلب کرلیا