قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس انتخابی دھاندلی کیس کی سماعت,سردار ایاز صادق کے وکیل اسجد سعید کے دلائل جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک کیس کی سماعت کر رہے ہیں.سردار ایاز صادق کے وکیل تیسرے روز بھی حتمی دلائل دے رہے ہیں.اسجد سعید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کنٹینر سے گرنے کے بعد عمران خان نے بیان دیا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی یا نہیں انہیں کچھ معلوم نہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جعلی اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرایا لہذا انتخابی عذر داری مسترد کی جائے.لوکل کمیشن اور نادرا کی رپورٹس میں انتخابی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی.انتخابی بے ضابطگیوں کو انتخابی دھاندلی قرار نہیں دیا جا سکتا.عمران خان نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے.عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی پہلے ہی اپنے حتمی دلائل مکمل کر چکے ہیں