یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی ، ترک حکام نے چینی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے تشویش سے آگاہ کیا

بدھ 1 جولائی 2015 11:58

انقرہ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ترکی کے حکام نے یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی کے بعد چینی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں یغور ترکوں پر عبادات کی پابندی کے خاتمے کے لئے ترک حکام نے سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ انقرہ میں چینی سفیر کو وزارت داخلہ طلب کرکے اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یغور ترکوں پر مذکورہ پابندی پر ترکی کو سخت تشویش لاحق ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے گروپ اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔