آسٹریا میں مقیم ترک برادری کی شامی مہاجرین سمیت 15 سو پناہ گزینوں کے لئے افطاری

بدھ 1 جولائی 2015 11:58

ویانا۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) آسٹریا میں مقیم ترک برادری کی جانب سے شامی مہاجرین سمیت 15 سو پناہ گزینوں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویانا میں ترک برادری کی جانب سے تعمیر کی گئی سلیمیے مسجد میں شام اور دیگر علاقوں سے آنے والے 15 سو پنا گزینوں کو افطار پارٹی دی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمیے مسجد کے سربراہ ایردال کائے ماز نے کہا کہ ہمارا عزم رمضان کے اصل مقصد کو پورا کرتے ہوئے محتاج اور ضرورتمند انسانوں کی امداد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں دی جانے والی افطاریوں کے تمام اخراجات ترک انجمن برداشت کررہی ہے واضح رہے کہ افطار پارٹیوں میں ترکی کے روایتی کھانوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔