ٹماٹر کی چٹنی امراض قلب سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے،اطالوی ماہرین

بدھ 1 جولائی 2015 12:01

ٹماٹر کی چٹنی امراض قلب سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے،اطالوی ماہرین

روم۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اٹلی کی ویزونا یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی چٹنی امراض قلب سے محفوظ رکھنے میں معاون ہے۔

(جاری ہے)

ویزونا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک یا دو ٹماٹروں کی چٹنی یا ٹماٹو ساس کا استعمال خون کی رگوں پر زیادہ چربی والی غذا کے خراب اثرات کو روک کر بہتر کرتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو سرخ رنگ دینے والا مادہ آئیسو پین متعدد طبی فوائد سے بھرپور ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تازہ تحقیق میں 20 افراد میں سے نصف کو یہ چٹنی زیادہ چربی والی غذاؤں کے ساتھ استعمال کرائی گئی جبکہ دیگر کو صرف عام کھانا دیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ امراض قلب کی روک تھام میں ٹماٹر مدد گار ثابت ہوا۔