اقوام متحدہ کے گولان مشن میں توسیع

بدھ 1 جولائی 2015 12:02

اقوام متحدہ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسلسل حملوں کے باوجودگولان کی پہاڑیوں پر تعینات امن مشن کی مدت بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ شام اور اسرائیل کی سرحد پر واقع اس پہاڑی سلسلے میں رواں سال کے آخر تک امن دستے موجود رہیں گے۔ اس موقع پر خراب حالات اور امن فوجیوں پر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر 1973ء میں جنگ یوم کپور کے بعد سے اسرائیل اور شام کے مابین فائر بندی کی نگرانی کے لیے امن دستے تعینات ہیں

متعلقہ عنوان :