مصر کو فوری انصاف کی ضرورت ہے، صدر السیسی

بدھ 1 جولائی 2015 12:02

قاہرہ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بم حملے میں ہلاک ہونے والے چیف پراسیکیوٹر ہشام برکات کی تدفین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو تیز رفتار اور فوری عدالتی انصاف کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر انہوں عندیہ دیا کہ مصری فوجداری قانون میں جلد ترمیم کی جائے گی تا کہ گھناوٴنے جرائم کا فیصلہ چند دنوں میں کر دیا جائے۔ السیسی نے اس بات کو افسوسناک قرار دیاکہ موجودہ عدالتی نظام میں ایک مجرم کو منطقی انجام تک پہنچانے میں 5 سے دس 10 لگ جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ہشام برکات گزشتہ روز قاہرہ میں ایک بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دورانِ سرجری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :