پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سری لنکا نے سٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی جگہ اپل تھارنگا کو ٹیم میں شامل کر لیاگیا

بدھ 1 جولائی 2015 12:09

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سری لنکا نے سٹار بلے باز کمار ..

پالے کیلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سری لنکن بلے باز اپل تھارنگا کو پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔سنگاکارا نے انگلش کاوٴنٹی سرے سے اپنے معاہدے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے عدم دستیابی ظاہر کر دی تھی۔سنگاکارا اگست میں بھارت کے خلاف بھی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

تھارنگا نے آخری ٹیسٹ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے بالترتیب 92 اور 45 رنز کی اننگ کھیلی تھیں تاہم انہیں 2014 میں آخر میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر کے دمتھ کرونا رتنے کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تھارنگا نے سیریز سے قبل پاکستان کے خلاف ٹور میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگ میں 35 اور دوسری میں 50 رنز بنائے تھے۔

بلے بازی میں سری لنکا کے پاس کشال پریرا اور جیہان مبارک کی صورت میں دو مزید متبادل کھلاڑی بھی موجود ہیں لیکن مبارک وارم اپ میچ میں متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے تھے اور دو اننگ میں بالترتیب 28 اور 16 رنز بنا سکے تھے تاہم کشال پریرا نے پاکستان اے کے خلاف مئی میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ میں 90 اور ناقابل شکست 102 رنز کی اننگ کھیلی تھیں اور اس ان تین میچوں کی سیریز کی تین اننگ میں 311 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :