پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کی پاداش میں سری لنکا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 12:09

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کی پاداش ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے کی پاداش میں سری لنکا پر جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے یہ جرمانہ ہدف سے ایک اوور کم پھینکنے پر عائد کیاآئی سی سی نے ایک جاری بیان میں واضح کیا کہ کپتان اینجلو میتھیوز کو میچ فیس کا بیس فیصد جبکہ باقی ٹیم ارکان کو دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

بیان میں کرس براڈ کے حوالے سے بتایاگیا کہ میتھیوز قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے انہوں نے جرمانہ تسلیم کیا ہے لہذامعاملہ کی باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ اس میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ جمعہ سے پالی کیلے میں شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :