ویمن ورلڈ کپ ، امریکہ نے جرمنی کو مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 1 جولائی 2015 12:10

ویمن ورلڈ کپ ، امریکہ نے جرمنی کو مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

مونٹریال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) امریکہ نے چوتھی بار خواتین کے فٹبال عالمی کپ مقابلوں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹریال کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں امریکہ نے دو بار کی چیمپیئن جرمنی کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میچ میں وقفے تک دونوں ٹیموں کا سکور بغیر کسی گول کے برابر تھا اور دوسرے نصف میں جرمنی کی سٹرائیکر سیلیا سیسک نے برتری کا موقع اس وقت گنوا دیا جب وہ 58 ویں منٹ میں ملنے والی پینلٹی پر گول نہ کرسکیں ۔

10 منٹ بعد امریکہ کو پینلٹی ملی تو کپتان کارلی لائڈ نے گول کرکے ٹیم کو سبقت دلا دی۔ کھیل ختم ہونے سے چھ منٹ پہلے متبادل کھلاڑی کیلی اوہارا نے گول کرکے فائنل میں امریکہ کا داخلہ یقینی بنا دیا ۔ فائنل میں امریکہ کا مقابلہ اب جاپان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :