وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کا حصہ بنے گا‘میاں بلال اعجاز شفیع

بدھ 1 جولائی 2015 12:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کا حصہ بنے گا‘ تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں اورشفاف حکمرانی کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دنیا کے بڑے لیڈروں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں ُُٓٓمعیشت کی ترقی کے بغیر قو م کی زندگیوں میں تبدیلی ممکن نہیں‘پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مدت اقتدار مکمل ہونے تک پاکستان کی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوچکی ہوگی-پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شفاف حکمرانی اور ملکی ترقی کے عظیم منصو بوں کی وجہ سے دنیا کے بڑے رہنماؤں کی صف میں شامل ہوچکے ہیں‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ ملکی معیشت کا ماضی کے غلط فیصلوں کے چنگل سے نکالنے پر مرکوز ہے‘ دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی حقیقی ترقی ان کی مضبوط معیشت ہے ‘ پاکستان کے تابناک مستقبل کی اساس بھی معیشت اور صنعتی ترقی ہی ہے‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی اعجاز شفیع کے صاحبزادے اور سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ بیرون ممالک وزیر اعظم پاکستان کی شاندار کارکردگی اور پاکستان میں ہونے والی تیز رفتار صنعتی ترقی کے چرچے ہیں‘ تیسری دنیا کی اقوام پاکستان کی تیز رفتار صنعتی و معاشی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں‘ میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ سیاست میں مخالفت برائے مخالفت قوموں کی ترقی کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہے‘ پاکستان میں سیاسی قیادت کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ملک کے لئے خدمات کو تنقیدی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئیے‘ موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان کا کردار دن بدن اہمیت اختیار کر رہا ہے‘ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دو سالہ دور حکومت میں نمایاں تبدیلیان سامنے آئی ہیں‘ برسوں سے تباہ شدہ پاکستان ریلوے کی کی کارکردگی نے قوم کی امیدوں کا تازہ کیا ہے‘ لاہور ، اسلام آباد کے بعد ملتان میں میٹرو بس سروس قوم کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا عظیم تحفہ ہے اور کراچی میں بھی نئے ٹراسپورٹ سسٹم کا اعلان بہت جلد متوقع ہے جس کے بعد پاکستان کا معاشی انجن کراچی بھی سابق حکومتوں کی تباہ کن پالیسیوں اور ناقص حکمرانی کے اثرات سے نجات پانے میں کامیاب ہوجائے گا-