رسالپور باہ بانڈہ میں نا خلف بیٹے نے ماں اور بہن کو قتل ،باپ کو زخمی کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 12:25

رسالپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) رسالپور کے علاقے بارہ بانڈہ سفاک بیٹے نے فائیرنگ کر کے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا اور باپ کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوردادشاہ ولد گل داد شاہ ساکن کاٹلنگ بابوزئی حال بارہ بانڈہ نوشہرہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی مسماة منشاء اور اینس سالہ بیٹی آسیہ زوجہ ظاہر خان گھر میں موجود تھے کہ اس دوران اس کا بیٹاشاہد ایااورتکرار شروع کر دی ،اورکہنے لگاکہ اسیہ کو کہوں کہ وہ اپنے شوہر کہ گھر جائے جبکہ اسیہ اور اسکے شوہر ظاہر خان افطاری کیلئے آئے تھے ہم مغرب کی نماز ادا کر نے کے بعد گھر آرہے تھے کہ اسی دوران میرے بیٹے نے گھر میں گھس کر پہلے اپنی ماں پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اسکے بعد میری بیٹی ماں کو بچانے آئی تو اس کو بھی قتل کردیا۔

اور پھر مجھ پر فائرنگ کر دی اور مجھے بھی زخمی کر دیاملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا ۔وجہ عنادیہ ہے کہ میری بیٹی اسیہ کبھی شوہر سے ناراض ہو کر میکے اجاتی اور پھر خود اپنے شوہر کے گھر واپس چلی جاتی جس پر میرا بیٹا شاہد ناراض تھا ْپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔

متعلقہ عنوان :