خانیوال‘ مقابلہ مضمون نویسی چار جولائی کو ایمرسن کالج میں ہو گا

بدھ 1 جولائی 2015 12:26

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)محکمہ بہبودآبادی کی طرف سے مقابلہ مضمون نویسی اورپوسٹررائٹنگ مقابلہ بعنوان ”ہنگامی حالات میں غیرمحفوظ آبادی“4جولائی کوایمرسن کالج آڈیٹوریم بوسن روڈملتان صبح10بجے منعقدکیاجارہاہے جس میں میٹرک پاس یازیادہ تعلیم والے عمر16سے21سال والے طلباء وطالبات حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسرپاپولیشن ویلفےئرکی طرف سے جاری اعلامیہ کیمطابق ضلع خانیوال میں رجسٹریشن کیلئے عمران طارق ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرضلعی آفس14۔بی سول لائن خانیوال سے دفتری اوقات میں 3جولائی تک رابطہ کریں۔جیتنے والے طلباء وطالبات کونقدانعامات ڈویژنل اورصوبائی سطح پردئے جائیں گے۔