بارشوں کے موسم میں فصل کی کپاس پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے‘نذیر احمد بھٹی

بدھ 1 جولائی 2015 12:26

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع خانیوال نذیر احمد بھٹی نے کہاہے کہ بارشوں کے موسم میں فصل کی کپاس پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔اب چونکہ بارشوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور زیادہ بارشیں کپاس کی فصل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ کپاس کے کاشتکار بھائی بارشوں کے بعد جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔

ان کی تلفی نہ صرف کپاس کے کھیت کے اندر بلکہ بنوں اور کھیت میں گزر گاہوں کے اطراف میں بھی کریں اور وائرس کے متبادل پودے چن چن کر تلف کریں۔اگتی کاشتہ فصل کپاس پر اس وقت بھرپور پھول ڈوڈی آ رہی ہے اور حالیہ ٹمپریچر رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سبز تیلے کے لیے اور گلابی سنڈی کی بڑھوتری کے لیے بہت ساز گار ہے ۔ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاوٴٹنگ کریں اور ضرورت پڑنے پر بر وقت موذوں کیڑے مار ادوایات کا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خدا ناخواستہ اگر کسی جگہ پر بہت زیادہ بارش ہوجائے تو بارش کے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کریں اور ایسے کپاس کے کھیت جہاں بارش کا پانی کچھ وقت کے لیے کھڑا ہو جائے وہاں یوریا کھاد کا اضافی استعمال کریں تاکہ جڑوں کی گہرائی سے نیچے چلی جانے والی کھاد کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔بارش ہونے کا امکان ہو تو سپرے کرنے سے گزیز کریں اور سپر ے کرتے وقت ہولوکون نوزل کا استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :