بھارت : طالبعلم اپنے ایڈمٹ کارڈ پر تصویر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ لیکن کیوں؟؟؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 12:31

بھارت : طالبعلم  اپنے ایڈمٹ کارڈ پر تصویر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ لیکن ..

بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : ہندوستان میں ایک طالبعلم اپنے ایڈمٹ کارڈ پر لگی تصویر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست مغربی بنگال کے شہر مدنا پور میں ایک طالبعلم سومیا دیپ ماہتو نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے جب اپنا ایڈمٹ کارڈ ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا تو وہاں اس کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر تھی۔

اس کے ساتھ سومیا دیپ ماہتو کے گھر کا پتا اور دیگر کوائف درج تھے۔طالب علم متعلقہ ادارے میں شکایت درج کروائی لیکن پولیس نے الٹا طالبعلم کو ہی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر نے کا دعویٰ کیا ہے. خیال رہے کہ ماہتو نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ گھر کا نظام چلانے کے لیے سائیکل کی دکان پر کام کرتا ہے، اس نے میٹرک میں ٪ 71.4 فیصد نمبر حاصل کیے تھے اور مزید تکنیکی تعلیم لینے کے انسٹیٹیوٹ میں داخلے کے لیے درخواست دی تھی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مغربی بنگال ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر اجوال بسواس کا کہا تھا کہ اس معاملے کا ذمہ دار بذات خود طالبعلم ہے، اس نے حکومت کو بدنام کرنے کے لیے جان بوجھ کر آن لائن فارم پر کتے کی تصویر لگائی۔اجوال بسواس نے مزید کہا کہ یہ کام غلط ارادے سے کیا گیا ہے کیونکہ ایک لاکھ 33 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہو رہے ہیں مگر ان میں سے کسی نے شکایت نہیں کی، اگر ماہتو نے یہ کام نہیں کیا تو یقیناً اس انٹرنیٹ کیفے سے یہ کام کیا گیا ہے جہاں سے فارم بھرا گیا تھا، لہٰذا اس کیفے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔البتہ اس سب بحث سے مستثنیٰ امتحان لینے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ماہتو اسی ایڈمٹ کارڈ پر 5 جولائی کو ہونے والے ٹیسٹ میں شریک ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :