چوہدری شاہد محمود(ایم ڈی پنجاب آٹوزڈنگہ روڈکھاریاں) نے کہا کہماہ رمضان برکتوں کا پیامبر اور امن و سلامتی کا نوشتہ ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 1 جولائی 2015 12:38

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) چوہدری شاہد محمود(ایم ڈی پنجاب آٹوزڈنگہ روڈکھاریاں) نے کہا کہماہ رمضان برکتوں کا پیامبر اور امن و سلامتی کا نوشتہ ہے۔ رمضان المبارک امت مسلمہ کو انفرادی اورملّی حوالہ سے تجدید ایمان کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان کے مقدس مہینہ میں دراصل ہمیں اپنے اعمال و کردار کی تطہیر اور شخصیت کی تعمیر نو کے زریں لمحات میسر آتے ہیں۔

ہمیں قیام رمضان اور احترام رمضان کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھنا چاہیے۔ رمضان المبارک اصلاًہمیں خدمت انسانیت کے اعلیٰ و ارفع جذبہ سے متعارف کرواتے ہوئے مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا سبق دیتا ہے انہو ں نے کہا حقوق اللہ کے سا تھ حقوق العبا د سے مسلما ن ما ہ صیا م میں خدا کے فیو ض و بر کا ت سے جھو لی بھر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :