لندن : بر طانیہ میں گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشن گوئی کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 جولائی 2015 12:38

لندن : بر طانیہ میں گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشن گوئی کر دی گئی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جولائی 2015 ء) : بر طانوی محکمہ موسمیات نے بروز بدھ ملک میں گرمی کا 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشن گوئی کر دی، تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے بر طانوی میڈیا کو بتایا کہ یوم ھٰذا بر طانیہ میں 9 سالہ گرمی کا ریاکرڈ ٹوٹنے کا امکان ہے، گذشتہ روز بھی لندن میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک جا پہنچا تھا جو کہ رواں سال گا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا . تاہم انٹر نیٹ ذرائع کے مطابق بر طانوی دارالحکومت لندن میں آض درجہ حرارت اب تک 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور پاکستان شدید گرمی اور حبس کے باعث کئی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :