ولی حامد سے شادی نہیں ہوئی فلم میں میرے مد مقابل ہیں‘ فلمسٹار نور

بدھ 1 جولائی 2015 12:47

ولی حامد سے شادی نہیں ہوئی فلم میں میرے مد مقابل ہیں‘ فلمسٹار نور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ پٹیالہ گھرانہ کے معروف گائیک استاد حامد علی خاں کے صاحبزادے ولی حامد کے ساتھ شادی نہیں ہوئی، وہ میری زیرتکمیل فلم ”عشق پازیٹو “ میں میرے مدمقابل ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں۔ اس لیے میری اور ولی حامدعلی کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نور نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ شادی کوئی گڈا اورگڑیا کا کھیل نہیں ہے۔ پہلے ہی مجھ سے کچھ غلطیاں ہوچکی ہیں، اس لیے اس بار بہت سوچ سمجھ کرشادی کا فیصلہ کرونگی۔ جہاں تک بات گلوکار ولی حامدعلی خاں سے شادی کی ہے تووہ صرف میرے ساتھی فنکارہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں ہنس مکھ لڑکی ہوں اورکسی سے ہنس کربھی بات کرلوں توکچھ لوگ اس پرخبریں بنالیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :