انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 144 ہو گئی

بدھ 1 جولائی 2015 12:52

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) انڈونیشیا میں طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 144 ہو گئی میڈیا رپور ٹ کے مطابق بدقسمت انڈونیشی فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 144 تک جاپہنچی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انڈونیشین مال بردار فوجی طیارہ سی ون تھرٹی شمالی سماٹرا میں شہری علاقے میں گر کر تباہ ہوگیاتھاجس کے نتیجے میں 144 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ طیارے میں عملے کے بارہ ارکان سمیت ایک سو بائیس افراد سوار تھے۔ سی ون تھرٹی طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعدگرکر تباہ ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ہوٹل اور دو عمارتوں پر گرا۔ طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی۔ انڈونیشی فضائیہ کے سربراہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔