متحدہ عرب امارات ‘ کمرشل مرکز دبئی میں تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی کاروباری عمارت بنانے کا منصوبہ بنالیا گیا

بدھ 1 جولائی 2015 12:55

متحدہ عرب امارات ‘ کمرشل مرکز دبئی میں تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کی مدد ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) متحدہ عرب امارات کے کمرشل مرکز دبئی میں تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی کاروباری عمارت بنانے کا منصوبہ بنالیا گیا کابینہ امور کے وزیر محمد الگرگاوی نے بتایا کہ اس عمارت کو بنانے کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کی وسیع کوشش اور خلیجی ریاست کو جدت اور تھری ڈی پرنٹنگ کا عالمی مرکز بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تقریباً دو ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل اس عمارت کا سیمنٹ جپسم اور پلاسٹک پر مشتمل میٹریل اور فرنیچر تہہ در تہہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے استعمال میں لایا جائیگایہ منصوبہ ایک چینی کمپنی ون سن گلوبل کے اشتراک سے تعمیر ہو گا -

متعلقہ عنوان :