یمن میں بارہ سو قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے

بدھ 1 جولائی 2015 12:55

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) یمن کے شہر تعز میں بارہ سو قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے ‘ مفرور قیدیوں میں القاعدہ کے جنگجو بھی شامل ہیں یمن کے وسطی شہر تعز میں مقامی قبائل القاعدہ جنگجو اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ، جھڑپوں کے دوران جیل کے سیکورٹی گارڈز نے اپنی چوکیاں چھوڑ دی تھیں جس کے باعث قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع ملا ۔

(جاری ہے)

مفرور قیدیوں میں خطرناک القاعدہ جنگجو بھی شامل ہیں 26 مارچ کو شروع ہونے والی یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی فضائی بمباری سے اب تک جیل توڑنے کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :