عوام دوست بجٹ کی وجہ سے نئے مالی سال میں عوام کو ریلیف ملے گا‘ چوہدری محمد اشرف

بدھ 1 جولائی 2015 12:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ کی وجہ سے نئے مالی سال میں عوام کو ریلیف ملے گا ، وفاقی حکومت نے غریبوں کا بجٹ پیش کیا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی طرز پر مزدور طبقے کی بہبود کے لیے کم سے کم اجرت کی شرح کو 12000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 13000 روپے ماہانہ کیا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پنشن یافتہ ملازمین کیلئے کئے گئے اقدامات کے مطابق وفاقی سطح کے تمام پنشنرز کی پنشن میں 7.5 فیصد اضافہ اور میڈیکل الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیوہ/طلاق یافتہ بیٹی کے لیے تاحیات یا دوبارہ شادی کرنے تک گزشتہ روز سے پنشن کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جا گیا ہے۔ مقرر کردہ وقت کے بعد پنشن کی کمیوٹڈ ویلیو کے دستبردار شدہ حصہ کی بحالی کی پالیسی کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔ پنشنرز اور بزرگ شہریوں کے نیشنل سیونگز کی بہبود اسکیم کی سرمایہ کاری کی بالائی حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :