Live Updates

تحریک انصاف نے ہمیشہ قوم کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ‘ انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 1 جولائی 2015 12:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ قوم کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے مگر نااہل حکمرانوں نے قوم کو مزید مسائل اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے قوم نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور ان سے آج ہی چھٹکار ہ حاصل کر نا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے اب جھوٹے دعوؤں اور وعدوں سے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ورغلا نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی عوامی مقبولیت اور اصولی سیاست کی وجہ سیاسی لوگوں کی شمولیت حکمرانوں کے لئے ایک ریفرنڈم ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :