رواں سال کے پہلے 6 ماہ، پولیس اہلکاروں ، سمیت 554 افراد جاں بحق ہوئے

قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مقابلوں 397 جرائم پیشہ بھی مارے گئے جون میں فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت82افراد لقمہ اجل بنے ، مارچ،اپریل اور مئی میں دستی بم کے حملے اور خودکش دھماکا بھی ہوا،مقابلوں میں کالعدم جماعتوں کے کارندے ہلاک ہوئے ‘رپورٹ

بدھ 1 جولائی 2015 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) شہر قائد میں رواں سال2015کے پہلے6ماہ کے دوران دہشت گردی کی کارروائیوں میں پولیس اہلکاروں،افسران سمیت 554اپنی جانوں سے ہاتھ دگوبیٹھے ۔دوسری جانب اسی عرصے کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں سے مقابلوں کے دوران397 جرائم پیشہ افراد مارے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جون میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ،سب انسپکٹر اور اہلکار سمیت82افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ،قتل ہونے والوں میں ڈاکٹر اورخواتین بھی شامل ہیں جبکہ لیار ی میں دستی بم حملوں میں خاتون سمیت6افراد زخمی ہوئے ،ماہ جون میں رینجرزاور پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 65جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا ۔

یکم جون کو شہر میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوا ،2جون کے روز فائرنگ کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ،3جون کو فائرنگ کے واقعات میں6افراد جاں بحق ہوئے ،4جون کے روز فائرنگ سے 2 شہری قتل ہوئے ،5جون کو قتل وغارت کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،6جون کے روز فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت 6افراد کو قتل کردیا گیا ،7جون کو باپ بیٹے سمیت4افراد قتل ہوئے ،اسی روز گینگ وار کے کارندوں نے لیاری میں تین افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا ، ،8جون کے روز خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،9جون کے روز ڈی ایس پی مجیدعباس سمیت4افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،10جون کو تین افراد،11جون کو 3افراد ،12جون کے روز دو افراد ،13جون کے روز دوافراد ،14جون کے روز 3افراد ،15جون کے روزفائرنگ سے 5افراد کو قتل کیا گیا ،16جون کے روز پولیس افسر سمیت4افراد کو فائرنگ کرکے جاں بحق کیا گیا ،17اور 18جون کے روزدو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،19جون کے روز 4افراد لقمہ اجل بنے ،20جون کے روز 2افراد کو کھلے عام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،21جون کو ایک شہری قتل ہوا ، ،22جون کے روز3افراد گولیوں کا نشانہ بنے،23جون کو 4افراد ،24جون کے روز 4افراد کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،24جون کے روز فائرنگ کے واقعات میں 4افراد قتل ہوئے ،25جون کے روز دوافراد قتل ہوئے ،26جون کے روز تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، 27جون کے روز فائرنگ سے ایک شہری ہلاک ہوا ،28جون کے روز 4افراد قتل ہوئے ،29جون کے روزکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

، 30جون کے روز3 افراد قتل ہوئے ۔

علاوہ ازیں 10جون کے روز کلاکوٹ میں دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے ،جبکہ 17جون کے روز کلاکوٹ میں آوان بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے ۔کلاکوٹ میں عبدالرحمان ڈکیت کے گھر کے قریب دستی بم حملہ تاہم دستی بم پھٹ نہ سکا ،جمشید کوارٹر کے علاقے میں نیوٹان مسجد کے قریب موٹرسائیکل سے دستی بم برآمد ہوا جس کو ناکارہ بنایا گیا ۔

ماہ جون میں رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر مقابلے میں 65جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیاگیا ،ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ،لیاری گینگ وار ،اغوا کار اور مختلف جرائم پیشہ افرادشامل ہے ۔ ماہ مئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ایس پی،دوڈی ایس پی سمیت10پولیس افسران و اہلکار وں سمیت116افراد جاں بحق ہوگئے ،دستی بم حملے میں ایک شہری جاں بحق اور20افراد زخمی ہوئے ،جبکہ پولیس اور رینجرز مقابلے میں 74جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا گیا ۔

ماہ اپریل میں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 71افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 3دستی بموں اور ایک بم دھماکے میں ایک کمسن بچی جاں بحق اور متعددزخمی ہوئے ،جبکہ پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران 61دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔شہرقائد میں مارچ کے مہینے میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،بم دھماکے اور خودکش حملے میں 16پولیس اہلکار دو رینجرزاہلکار سمیت83افراد جاں بحق ہوگئے ، رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ،لیاری گینگ وار ،ٹارگٹ کلر اور لوٹ مار کرنے والے سمیت78ملزمان کو ہلا ک کیا ۔

فروری2015 میں شہر میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں پولیس اہلکارسمیت 76افراد جاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوئے ،رینجرز اور پولیس مقابلے کے دوران 54ملزمان ہلاک ہوئے ،شہر میں دستی اور کریکر بم کے 6حملے ہوئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ،جبکہ ایک بم دھماکا ہوا ۔ماہ جنوری میں شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں 19پولیس افسران واہلکاروں ،2رینجرز اہلکار ،3ڈاکٹرز اور 1وکیل سمیت 126افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 10جنوری کو اسٹیل ٹان کے علاقے میں سپرہائی وے کو شہر کے دیگر علاقوں سے ملانے والے لنک روڈ پر مسافر بس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 64افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ،جبکہ ماہ جنوری میں پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران 65جرائم پیشہ افرادمارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :