اداکارہ سنی لیون پہلی مرتبہ اکشے کے ساتھ مختصر کردار ادا کریں گی

بدھ 1 جولائی 2015 13:02

اداکارہ سنی لیون پہلی مرتبہ اکشے کے ساتھ مختصر کردار ادا کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون اکشے کمار کی نئی آنے والی فلم ”سنگھ از بلنگ“میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کا انڈسٹری کے کسی بھی بڑے اداکار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کاخواب شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلی بار انڈسٹری کے بڑے اداکار اکشے کمار کے ساتھ نئی آنے والی فلم ” سنگ از بلنگ “ میں مختصر کردار اداکریں گے جب کہ فلم میں مرکزی کردار اداکارہ ایمی جیکسن اداکررہی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے بھی فلم میں کاسٹ ہونے پر اپنے ٹوئٹرپیغام میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔