فٹ بالر سٹیون جیراڈ نے لاس اینجلس میں گھر خرید لیا

بدھ 1 جولائی 2015 13:03

فٹ بالر سٹیون جیراڈ نے لاس اینجلس میں گھر خرید لیا

لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم جولائی۔2015ء) انگلش کلب لیورپول کے سابق کپتان سٹیون جیراڈ نے لاس اینجلس میں گھرخرید لیا ہے ۔ 35سالہ انگلش کھلاڑی نے امریکی فٹ بال کلب لاس اینجلس گلیکسی سے معاہدہ کیا ہے جس کیلئے وہ امریکہ منتقل ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیل ائیرمینشن میں 8.3ملین پائونڈکی مالیت کا گھرخرید لیا ہے ۔ گزشتہ روز وہ گھر کا جائزہ لینے کیلئے وہاں پہنچے اور انہوں نے اپنے نئے پڑوسیوں سے بھی ملاقات کی ۔